لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر کارروائی تین ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی تو شہباز اپنی ضمانت کہ معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔بنچ کو بتایا گیا ہے.
شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڈ اسلام آباد میں مصروف تھے اور استدعا کی کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی جائے۔شہباز شریف نے بھی استدعا کی کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے لیکن بنچ نے تینوں ہفتوں کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہر مرتبہ تین ہفتوں کیلئے درخواست ملتوی کرنے کی استدعا کردیتے ہیں آپ صرف ایون فیلڈ والے کیس کو ہی نہ دیکھیں آپ نے کہا کہ تاریخ دے دیں وہ دے دی ہے۔









