منی لانڈرنگ 268

منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس،شہباز شریف کی اہلیہ کو جواب الجواب جمع کرانے کی اجازت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں مفرور قرار دینے کی کارروائی کے خلاف شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے وکیل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے جمع کرائے گئے جواب پر جواب الجواب جمع کرانے کی اجازت د یدی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید غورال پر مشتمل دو ججز کے بینچ کو بتایا گیا کہ نیب نے نصرت شہباز کی جانب سے دائر درخواست کو برقرار رکھنے پر سوال اٹھاتے ہوئے عدالت کو اپنا جواب جمع کرایا ہے اور عدالت سے اس درخواست کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نصرت شہباز کے وکیل نے نیب کے جواب پر جواب الجواب جمع کرانے کے لیے بینچ سے وقت طلب کیا۔ بینچ نے وکیل کو وقت کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں