پشاور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی دارلحکومت میں منی بجٹ کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایل پی جی سرکاری قیمتوں کے بر عکس قیمتوں میں 30سے 80روپے تک اضافہ کیا گیا
تاہم متعلقہ انتظامیہ چھپ سادھ لئے ہیں اور سرکاری قیمتوں پر عمل درامد کروانے میں بے بس دکھائی دینے لگی جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے مارکیٹ میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 266روپے مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں 290روپے میں دستیاب ہے اور مختلف جگہوں پر سرکاری قیمت سے30سے80روپے تک زیادہ وصول کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے سلسلہ جاری ہے ۔شہریوں کے مطابق انتظامیہ سرکاری قیمت پر عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے،۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ عوام پررحم کرکے زائد قیمتیں وصول کرنیوالے ایل پی جی مافیا کیخلاف کاروائی عمل میں لائے۔