لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کرکٹر اعظم خان کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔فرحان سعید کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کی منفی ٹرولنگ کے جواب میں کرکٹر اعظم خان نے بہترین جواب دے کر مثال قائم کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرحان سعید نے کرکٹر اعظم خان کی تمام تر تنقید کے باوجود کرکٹ میں کامیاب سفر کے حوالے سے ایک خبر اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کاحوصلہ بڑھایا۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے منفی تنقیدوں کو اپنی طاقت بناکر ان کا جواب اپنی بہترین پرفارمنس سے دے کر بہترین مثال قائم کی ہے۔