لاہور ہائی کورٹ 60

منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر آر پی او گوجرانوالہ سے مفصل رپورٹ طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ایک ملزم کی درخواست ضمانت کے کیس میں آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مفصل رپورٹ طلب کر لی۔دو رکنی بینچ، جس میں فاروق حیدر اور علی ضیاء باجوہ شامل تھے، نے سماعت کی۔ ملزم ابوبکر نے گرفتاری کے بعد ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد کو تنبیہ کی کہ منشیات کے کیسز میں ملزمان کے ٹانگیں فریکچر ہونے کے واقعات کا جائزہ لیں، جس پر زیادہ تر فریکچر موٹر سائیکل کے حادثات کے باعث ہو رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ اس معاملے کو دیکھیں کہ اس میں کتنی صداقت ہے۔خرم شہزاد نے جواب دیا کہ وہ کیس کو میرٹ پر دیکھتے ہیں اور آئندہ تاریخ پر مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔ اس موقع پر سید فرہاد علی شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں