تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی جانب سے اس بات کا اعادہ کرنے کے بعد کہ جوابی کارروائی ناگزیر ہے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ دفاع میں کسی بھی صورت حال کے حوالے سے اور قریبی اور دور کے کسی بھی طرح کے خطرات والے حملے کے لیے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے رمات ڈیوڈ ایئر بیس میں کہا کہ میں یہاں ایئر فورس بیس پر ہوں تاکہ قریبی اور دور دراز کے خطرات کے خلاف اپنی تیاریوں پر کڑی نظر رکھ سکوں۔
دفاع کرنا ہو یا حملہ کرنا ہو ہم کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں۔اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ شلومی بائنڈر نے کہا کہ اسرائیل ایک طویل اور مشکل جنگ میں ہے جو مزید پھیل سکتی ہے۔ ہم لبنان کے ساتھ جنگ کی توسیع کے لیے تیاری جاری رکھیں گے۔ ہم حماس کے زیر حراست 109 یرغمالیوں کی بازیابی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔