ڈبلیو ایچ او 147

ممکنہ طورپر کرونا کا پہلا کیس چین میں سامنے آیا ہوگا، ڈبلیو ایچ او

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین میں فیلڈ ریسرچ کے دوران یا لیبارٹری میں کرونا کا پہلا مریض متاثر ہوا ہوگا۔چمگادڑوں سے نمونے جمع کرنے کے دوران کرونا کا پہلا کیس کوئی ملازم ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے چین پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس کے ساتھ پہلے انفیکشن کے بارے میں ڈیٹا کے تبادلے کو مربوط کرے تاکہ وبا کی اصل کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔تنظیم نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اس وبا کی اصلیت کی تلاش پر سیاست نہ کریں۔

دسمبر 2019 میں چینی شہر ووہان میں وائرس کے ظاہر ہونے کے بعد سے کم از کم 4.3 ملین افراد کی جان لے لی ہے اور عالمی معیشت کو متاثر کیا ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے رواں سال کے آغاز میں بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کو ووہان بھیجا اور چینی ماہرین کے تعاون سے لکھے گئے پہلے مرحلے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سارس کوو 2 وائرس زیادہ تر چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔وبا کی اصلیت کو دریافت کرنے کے لیے مطالعے کے اگلے مرحلے کے ساتھ آگے بڑھنے کے بارے میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کیسے شروع ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں