لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ صوبیہ خا ن نے کہا ہے کہ میری اور میرے شوہرعثمان قادر کی کل کائنات ہماری بیٹی ہے ، پہلے مجھے ملبوسات کی فکر ہوا کرتی تھی لیکن اب سب کچھ اپنی بیٹی کیلئے کرتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ممتا کس چیز کا نام ہوتا ہے یہ ماں بننے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے ۔ ہم میاں بیوی اپنی بیٹی کے ساتھ بہترین زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولاد کی نعمت کیا ہوتی ہے اس کی اہمیت کا اندازہ صرف ان لوگوں کو ہو سکتا ہے جن کے پاس اولاد جیسی نعمت نہیں ۔ میری خدا کی بارگاہ میں دعا ہے کہ تمام بے اولادجوڑوں کو اپنی اپنی رحمت سے اولاد سے نوازے تاکہ ان کی زندگی بھی خوشیوں سے بھر جائے۔
اشتہار
143
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل








