آٹو اسمبلرز 58

ملک کے آٹو اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ملک کے آٹو اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے پیکانٹو آٹومیٹک کی قیمت 2 لاکھ روپے بڑھا کر 38 لاکھ 25 ہزار روپے کردی تاہم پیکانٹو (مینویل)کی قیمت 33 لاکھ 50 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح اسٹانک ای ایکس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو 53 لاکھ 50 روپے میں دستیاب ہے تاہم اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمت اضافے کے بعد 60 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی جو اس سے قبل 59 لاکھ 30 ہزار روپے کی تھی۔اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک ایڈیشن کی قیمتیں بالترتیب بڑھا کر 73 لاکھ، 81 لاکھ 90 ہزار، 88 لاکھ 20 ہزار اور 93 لاکھ مقرر کر دی گئیں، جو اس سے قبل 70 لاکھ 50 ہزار، 79 لاکھ 40 ہزار، 85 لاکھ 70 ہزار اور 90 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب تھیں۔

سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں ایک کروڑ 4 لاکھ اور ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 8 لاکھ اور ایک کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی گئی، کمپنی نے کارنیول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جو ایک کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب ہے۔لکی موٹر کارپوریشن نے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں