سیف الملوک کھوکھر 53

ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والافتنہ خان ،حواری اب بھی سازشوں سے باز نہیں آرہے ‘ سیف الملوک کھوکھر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے مرکزی آفس پی پی 167 میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے اہل علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر چلتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں ،عوامی مسائل کا حل اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری ہے .

مریم نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ وہ عوام کی وزیراعلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والافتنہ خان اور اس کے حواری اب بھی سازشوں سے باز نہیں آرہے ، انہوں نے حکومت اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے لوگوں کے چہروں سے خوشیاں تک چھین لی ہیں.

لوگ ان کے دور میں ایک وقت کی روٹی سے مجبور ہو گئے تھے ،دوسروں کی عزتیں اچھالنے والے خود سرٹیفائڈ چور نکلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں کھلی کچہری کا مقصد عوام سے ملاقات اور ان کے مسائل کو حل کرانا ہے ، ان شا اللہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں