نیپالی وزیر اعظم

ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر بھارت مجھے اقتدار سے ہٹانا چاہتا ہے، نیپالی وزیر اعظم

کھٹمنڈو(آن لائن) نیپالی وزیر اعظم کے پی اولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے،

مجھے ہٹانے کے منصوبے پر عمل پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا،انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک نے ہمارے خلاف سازشیں کرنا شروع کر دیں ہیں عوام کسی سازش کا حصہ نہ بنے۔

ملک کی عوام اور اپوزیشن کو قبل ازوقت آگاہ کررہاہوں کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر بھارت غصے میں ہے اور اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ وہ مجھے اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں جس سے امن وامان کی صورت حال بھی خراب ہو سکتی ہے ،

یہ ہمارا ملک ہے ہم نے تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے ،میں اپوزیشن سے التجا کرتا ہوں کہ میرے نہیں بلکہ ملک کیلئے کسی سازش کا حصہ نہ بنے۔