اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا، وہ جب چاہے آئین توڑ ے,جب چاہے اسمبلی توڑ ے،وہ جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ ے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب چاہے الیکشن کمیشن پہ حملہ کرے،عدالت پہ دھاوا بول دے،وہ جب چاہے الیکشن ہو ں،وہ جو چاہے فیصلہ ہو جو چاہئے فیصلہ آیا۔