امیرمقام 64

ملک میں ہونے کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کا سیاسی منظر نامے پر نام و نشان نہیں ہو گا،امیرمقام

لوئردیر(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کا ملکی سیاسی منظر نامے پر کوئی نام و نشان نہیں ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا کہ آئندہ ہونے والے انتخابات کے موقع پر نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، موجودہ مہنگائی سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی قیادت نے عوام کو گمراہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی تباہی تھا،سابق حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے تک پہچانا تھا جس کے مقابلے میں نواز شریف کی لیڈرشپ میں شہباز شریف کی قیادت میں 14پارٹیوں کو اکھٹا کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں