گیس 103

ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا، پنجاب اور کے پی میں گیس پریشر میں کمی

لاہور /پشاور (رپورٹنگ آن لائن)خطے میں کشیدہ صورتِ حال کے باعث آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا ہے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں گیس پریشر میں کمی ہونے لگی ہے۔

ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق سسٹم میں آر ایل این جی کی قلت بڑھ گئی ہے اور یومیہ شارٹ فال 700 ملین کیوبک فٹ تک جا پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق یہاں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا شدید سامنا کرنا پڑ ا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر انتہائی کم رہنے لگا ہے۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق صنعتوں کو گیس کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں