طارق فضل چوہدری

ملک میں معاشی بحران ہوتا ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آ ن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ہوتا ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف کی ڈیل کے حوالے سے ملاقات والی خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے تحفظات دور ہورہے ہیں، ملک میں معاشی بحران ہوتا ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئند ہے۔ طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ صرف مشرف ہی نہیں ضیا یحیی اور ایوب نے بھی جمہوری حکومتیں گرائی تھیں۔