اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں، مریم نواز کی حکمت عملی سے ان کے اراکین پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی، فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بینکوں سے آنیوالے ریکارڈ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کئی اکاونٹ نکل آئے، تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قانونی پیچیدگیوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے سوا کسی سیاسی جماعت نے سیاسی فنڈ ریزنگ نہیں کی، پی ڈی ایم کے تمام رہنماں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں۔









