اسلا م آباد (رپورٹنگ آن لائن )بحریہ ٹاﺅن نے ملک کی پانچ بڑی یونیورسٹی کے 25 طلبہ کو پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان کر دیا ۔
چیئرمین بحریہ ٹاﺅ ن ملک ریاض نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاﺅن پاکستانی طلبہ کےلئے سپورٹ، خصوصی سپورٹ پیکج پر کام کر رہا ہے اور اس سکیم کے تحت پا کستان سے ہر سال 25 طلباءکو پی ایچ ڈی کےلئے بیرون ملک بھےجا جائے گا جس کے تعلیمی اخراجات بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ برداشت کر ےگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنےوالے 25طلبہ کا انتخاب ملک کی پانچ بڑی یونیورسٹیوں سے کیا جائے گا جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی ، یوای ٹی لاہور، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، پنجاب یونیورسٹی لاہور،شامل ہیں ۔
بحریہ ٹاﺅن ان یونیورسٹیوں کے 25 طلبہ کو ہر سال سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرانے کے لیے بیرون ممالک بھجے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کےلئے دنیا بھر کی 200یونیورسٹیوں کا انتخاب کیا جا ئے گا جبکہ پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے پر طلبہ سے بانڈ سائن کر ایا جا ئے گا جس کے مطابق طلبہ تعلیم مکمل کر نے کے بعد وطن واپس آکر ملک کی خدمت کر نے کے پابند ہو ں گے