اعداد و شمار 77

ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 761ارب روپے کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ مالی سال 25-2024کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار جاری کردئیے گئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق ملکی معیشت کیمجموعی حجم میں 761ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال معیشت کا حجم 113.93کھرب رو پے رہا،پہلے معیشت کے حجم کا تخمینہ 114.69کھرب روپے لگایا گیا تھا، امریکی ڈالرمیں ملکی معیشت کامجموعی حجم 407.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اکتوبر میں ملکی معیشت کا تخمینہ 407.2 ارب ڈالرزتھا۔ دستاویز کیمطابق گزشتہ سال مقامی کرنسی میں فی کس آمدن بڑھ کر 5 لاکھ 6 ہزار736 روپے ہوگئی،

اس سے پہلیسالانہ فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 6 ہزار 188 روپیتھا،امریکی ڈالر میں فی کس آمدن 1824 سے کم ہوکر 1814 ڈالر رہی،2023 کی مردم شماری کے بعد فی کس آمدن کے اعدادوشمار میں نظرثانی ہوگی،آبادی کے نئے تخمینوں پر گزشتہ 10 سال میں فی کس آمدن کا ڈیٹا دوبارہ مرتب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں