فیصل کنڈی

ملکی صنعت کی ترقی سے معیشت کا استحکام جڑا ہے،فیصل کنڈی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کیایف پی سی سی آئی، سارک،راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اور ملک بھر کے دیگر چیمبرز کے وفد سے ملاقات جس میں وفد نے مختلف تجاویز پیش کیں جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی صنعت کی ترقی سے ملکی معیشت کا استحکام جڑا ہے، زراعت اور کاروبار سے منسلک افراد ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں، ملکی صنعت و انڈسٹری کی ترقی کیلئے مجموعی انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا ضروری ہے۔۔

جمعہ کے روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کی نمائندہ بزنس کمیونٹی وفد نے گورنر ہاؤس میں گور نر کے پی کے سے ملاقات کی وفد کی قیادت نائب صدر ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا عون علی سید اور سارک وومین انٹرپرینیور کونسل کی چیئر پرسن حنا منصب خان کر رہے تھے۔ملاقات میں راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی صدر صبوحی حسین، جنرل سیکرٹری،ممبران، اٹک، ہزارہ وویمن چیمبرز کی خواتین صدور، مردان،چارسدہ، ہری پور اور مہمند چیمبرز کے صدور و دیگر عہدیدران و نمائندے شامل تھے.

وفد میں شامل خواتین کاروباری شخصیات نے گورنر کو صوبہ کے خواتین چیمبرز کو حکومتی سطح پر سپورٹ نہ کرنے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا. وفد نے گورنر سے شمالی اضلاع کیلئے وفاق کیجانب سے زرعی یونیورسٹی کے قیام کا بھی مطالبہ بھی کیا. وفد کے شرکاء نے صوبہ میں انڈسٹری کی ترقی کیلئے بجلی، روڈز سمیت دیگر جامع انفراسٹرکچر نہ ہونے سے متعلق درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، راولپنڈی چیمبرز نے خیبرپختونخوا کے کاروباری خواتین کی تربیت کیلئے اینکوبیشن سنٹر کے قیام کی تجویز پیش کی اور بتایا کہ ہنر مند خواتین کیلئے کمیونٹی سنٹر ہونا چاہئے. تجارتی وفد نے یونیورسٹیوں اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط لنکجز کے قیام کی بھی تجویز دی.

وفد کے شرکاء بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے گورنر کو اگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تعاون درخواست کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ صوبہ میں قیمتی جیمز اسٹونز جمز اور معدنیات کی فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت 5 سالہ پلان بنا رہی ہے بزنس کی ترقی کیلئے کاروباری شعبہ اپنی تجاویز پیش کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میری اولین توجہ خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے اس حوالے سے نیوٹک و دیگر اداروں کیساتھ ملکر مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں، گورنر نے کہا کہ تاجکستان کا دورہ کر کے محسوس کیا کہ وہاں پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے کاروبار و تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، واخان بارڈر سے دو شنبے ہمارے بہت نزدیک ہے، انکی بجلی سے مستفید ہو سکتے ہیں لیکن روڈ انفراسٹرکچر نہ ہونے سے مسائل ہیں۔

گورنر نے وفد کے شرکاء سے کہا کہ وہ تاجکستان میں اکتوبر کے مہینے میں ہونیوالے نمائش میں شرکت کر کے وہاں دستیاب کے مواقع سے استفادہ کریں۔ گورنر نے کہا کہ مختلف سیکٹرز میں تھنک ٹینک بنانے کی ضرورت ہے، ایجوکیشن سیکٹر میں تھنک ٹینک کے قیام پر عمل جاری ہے تاکہ صوبے کی اعلیٰ جامعات کو درپیش مالی و انتظامی مسائل حل کیے جاسکیں، انہوں نے مردان میں یونیورسٹی کی زمین بروئے کار لانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مردان موجود زمین پر زرعی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق وفاقی حکومت سے بات کی جائیگی۔گورنر نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مختلف کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کریں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

سارک کی چیئرپرسن حنا منصب خان نے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا تمام وفود کو مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین کو سپورٹ کرنے شہید بے نظیر بھٹو کا ہمیشہ سے ہی ویژن رہا اور ہمیں امید ہے کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت بھی شہید بے نظیر بھٹوکی طرح خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لے گی اور انکے حل کیلئے پوری کیلئے کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے والے بیشتر خواتین مختلف ٹیکسز اور مناسب ٹریننگ نہ ملنے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہوتی ہیں اور وفد میں موجود مختلف چیمبر ز کے ایک مشترکہ مسلہ اداروں کیلئے جگہ کی فراہمی موجودنہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کاروبار کرنے والی خواتین کو مختلف بورڈز میں مناسب نمائندگی دے تاکہ خواتین مسائل کو حکومت تک پہنچانے میں پل کا کردار ادا کر سکیں۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عون علی سید نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو چیمبر ز کیساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر غور کرے۔

اس پر کسی قسم کی کوئی لاگت نہیں آئے بلکہ طالبعلموں کیلئے مستقبل میں کاروبار کرنے اور سمجھنے میں آسانی پید ا ہوگی۔گورنر فیصل کنڈی نے ملاقات میں اٹک وومین چیمبر،ہزارہ وومین چیمبر آف کامرس،نوشہرہ وومین چیمبر، مردان چیمبر آف کامرس،دیئر چیمبر آف کامرس، ہری پور اور ہزارہ چیمبر آف کامرس کے وفد کو وہاں پر موجود مسائل کے حوالے سے یقین دہانی کروائی کہ خواتین کے تمام مسائل کو ضرور حل کریں گے۔کاروباری خواتین اور کاروباری طبقہ ملک کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس موقع پر راولپنڈی وومین چیمبر کی کارپویٹ ممبران فرح، اور فلک انجم کے علاوہ یگزیکٹوممبر عائشہ جاوید، ایگزیکٹو ممبر سائقہ، ایچ آر نورین طارق،ایچ آر زبیدہ اصغربھی موجود تھیں۔ آرٹ اینڈ ڈیکور ایسو سی ایشن کی صدر طاہرہ نسیم بھی موجود تھیں۔گورنر کے پی نے راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سرایا۔ اٹک وومین چیمبر سے لبنی منصب،ارم خان نے شرکت کی۔ہری پور وومین چیمبر سے نورلعین،آمنہ اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭