کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت47ڈالر کی کمی سے1670
ڈالر پر آ گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کا رجحا ن رہا۔
آل سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت
میں2900روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار100 روپے ہو گئی.
اسی طرح2ہزار487روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار110روپے ہو گئی۔