احسن خان

ملکی ترقی کے لئے جو بھی کام کرے گا عوام اس کے ساتھ ہیں’ احسن خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار و میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے جو بھی کام کرے گا عوام اس کے ساتھ ہیں،کرپشن اور لوٹ مار کے نظام کو اب دفن ہوجانا چاہیے ، پاکستانی قوم نے ملک کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اب انہیں ثمرات بھی ملنے چاہیے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب تک لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں ملتے اس وقت تک کوئی بھی ریاست کو کامیاب تصور نہیں کیا جاسکتا ۔موجودہ دور میں ہمیں دہشتگردی جیسی آفت کاسامنا بھی ہے جس کا پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم پاک افواج کے افسروں اورجوانوں کو سلیوٹ پیش کرتی ہے جو ہمیں محفوظ بنانے کے لئے جانوں کی قربانیاں دیتے ہیں۔