ملتان سلطانز 25

ملتان سلطانز کاپی ایس ایل آئندہ سیزن کیلئے لیفٹ آرم فاسٹ بالر شہزاد گل کی شمولیت کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ملتان سلطانز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے 31 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بالر شہزاد گل کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔ اپنی خطرناک رفتار اور پروفیشنل کرکٹ میں تاخیر سے انٹری کے باوجود، شہزاد گل کا اضافہ ملتان سلطانز کے فاسٹ بالنگ اٹیک کو نمایاں طور پر مضبوط بناتا اور یہ فرنچائز کی جانب سے محنتی وخالص ڈومیسٹک ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی روایت کا تسلسل ہے۔

پروفیشنل کرکٹ کی اعلی سطح پر نسبتا تاخیر سے قدم رکھنے کے باوجود، شہزاد گل نے تیزی سے خود کو ڈومیسٹک سرکٹ میں ایک پریمیئر فاسٹ بالر کے طور پر منوا لیا ہے۔ ان کا سفر انتھک محنت اور خود اعتمادی کی ایک شاندار مثال ہے۔اس حوالے سے شہزاد گل نے کہا کہ شروع میں جب مجھے منتخب نہیں کیا گیا تو میں واقعی بہت اداس تھا۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنے سامنے منتخب ہوتے دیکھنا اور خود کو موقع نہ ملنا میرے لیے برداشت کرنا بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملتان سلطانز کی جانب سے یہ کال آنا میرے لیے سب کچھ ہے ، میں بے حد خوش اور اس موقع کے لیے دل سے شکر گزار ہوں۔

میں پی ایس ایل کے میدان میں اتر کر سب کو یہ دکھانے کے لیے بے تاب ہوں کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔سی ای اوگوہر شاہ نے کہا کہ میری نظر میں شہزاد گل اس وقت پاکستان کے بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بالر ہیں۔ ان کے پاس زبردست رفتار اور وہ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کر سکتے ہیں۔ ان میں کھیل کے کسی بھی مرحلے پرچاہے وہ نئی گیند کے ساتھ ہو یا ڈیتھ اوورز میں موثر بالنگ کرنے کی مہارت اور بہترین مزاج موجود ہے۔

اس کے علاوہ وہ ایک شاندار فیلڈر بھی ہیں، جو انہیں ایک’’ٹوٹل کرکٹر‘‘ بناتا اور یہ بالکل وہی کھلاڑی ہے جو ہمارے ’’ٹوٹل کرکٹ‘‘ کے برانڈ کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں درکار ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شہرِ ملتان کی نمائندگی کرنے والی ایک پریمیئر فرنچائز کرکٹ ٹیم ہے۔ اپنے پرجوش مداحوں اور بہترین کارکردگی کے عزم کے لیے مشہور، سلطانز ہمیشہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لیے کوشاں رہتے ہیں ، پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور انہیں ابھارنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں