ملالہ یوسف زئی 172

ملالہ کی کابل میں اسکول پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

لندن (رپورٹنگ آن لائن)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی میں اضافہ افغان امن عمل اور جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔

اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کابل میں دہشتگردوں نے اسکول کے بچوں پر ہولناک حملہ کیا، اسکول کے بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں تھیں۔

انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں اضافہ افغان امن عمل اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، عالمی رہنماؤں کو اسکول کے بچوں کی حفاظت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں