کوالالمپور(رپورٹنگ آن لائن)ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔غیرملکی خبررساں کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر اسپتال لایا گیا ہے۔
مہاتیر محمد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم تین دنوں سے اسپتال میں ہیں اور مزید کچھ دن زیرِ علاج رہیں گے۔ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہے ہیں۔
مہاتیر محمد مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018 سے فروری 2020 پر محیط تھا۔