فسادات کی تنبیہ 127

مقتدی الصدر کی دیالی میں فرقہ وارانہ فسادات کی تنبیہ

بغداد(ر پورٹنگ آن لائن)عراق کے صوبہ دیالی میں متفرق حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد صدری تحریک کے رہ نما مقتدی الصدر نے صوبے میں فرقہ وارانہ بغاوت کے خطرے سے متعلق خبردار کیا ہے اورکہاہے کہ دیالی کا علاقہ اس وقت دہشت گردی، اسمگلنگ اور ملیشیائوں کے نرغے میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ دیالی گورنری میں خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں اور کچھ لوگوں کی طرف سے فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت اور تیزی سے کام کرنا چاہیے اور خطرات سے بچنے کے لیے تیزی سے تعیناتی کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں