سلمان اکرم راجہ

مقتدرہ کی خواہش پر جج لگانا ملک کو محکوم بنانے کے مترادف ہے’ سلمان اکرم راجہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا ہے، مقتدرہ کی خواہش پر جج لگانا ملک کو محکوم بنانے کے مترادف ہے،ہم ڈر گئے اور سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہوگا۔

پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت نے جو قانون سازی کی ہے اس کے مطابق حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی،

یہ پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش ہے۔آزاد ذہن رکھنے والوں کے لیے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح، ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی دبایا جارہا ہے، ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا، آج ہماری نوجوان نسل مایوس ہو چکی ہے، وہ ملک سے فرار چاہتے ہیں۔