سونے

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں25ڈالر کی کمی ہوئی تاہم مقامی کرنسی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ورز عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت25ڈالر کی کمی سے1907ڈالرکی سطح پر آگئی.

تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے 1لاکھ14ہزار700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت98ہزار337روپے مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1250روپے ہوگئی ۔