سونا

مقامی مارکیٹ میں فی تولا سونا 22 سو روپے مہنگا ہوگیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوگیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولا سونا 22 سو روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 715 ڈالر کا ہوگیا۔