سونے کی قیمت

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار500روپے ہوگئی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار500روپے ہوگئی ۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت35ڈالر کی نمایاں کمی سے 1857ڈالرکی سطح پر آگئی .

جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 1لاکھ12ہزار500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1286روپے کی کمی سے 96ہزار451روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70روپے کی کمی سے 1150روپے ہوگئی ۔