سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید800روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید800روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے1913ڈالر ہوگئی.

جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت800روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 685روپے کے اضافے سے97ہزار136روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی۔