صرافہ مارکیٹوں 207

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید750روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزار750روپے کی سطح پر پہنچ گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید750روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزار750روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت50ڈالرکے اضافے سے 1864ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار808روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کے اضافے سے1250 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں