سونے کی قیمت 184

مقامی صرافہ مارکیٹوں فی تولہ سونے کی قیمت مزید200روپے کی کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں فی تولہ سونے کی قیمت مزید200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1839ڈالر مستحکم رہی لیکن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میںکمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 564روپے کی سطح پر آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں