اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے روزے کی قضا سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے،
اپنے بیان میں شبلی فراز کا کہناتھاکہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا تاہم مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے ۔