لاہور ہائی کورٹ 31

مغوی لڑکی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے چار سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس 3مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔عدالت میں سماعت کے دوران آئی جی پنجاب عبد الکریم کو طلب کیا گیا ہے تاکہ لڑکی کی بازیابی میں پیش رفت پر رپورٹ پیش کی جا سکے۔ ساتھ ہی سی سی ڈی کے افسران بھی ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلہ درخواست گزار خاتون سلمی بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گی۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے گزشتہ سماعت پر مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے مزید مہلت کی درخواست کی تھی۔درخواست گزار خاتون نے اپنی بیٹی مقدس بی بی کی بازیابی کے لیے 2022میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں