شہزادہ فیصل بن فرحان 18

مغربی کنارے اور غزہ کی وحدت برقرار رہنا چاہیے، سعودی وزیر خارجہ

میونخ(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی نظام اب اس طرح کام نہیں کر رہا جیسا اسے کرنا چاہیے۔ انہوں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران ایک سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ پرانے عالمی نظام کا سب سے بڑا حامی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی جنگ نے پرانے عالمی نظام کے بارے میں بات چیت کے دروازے دوبارہ کھول دیے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ دنیا کے ممالک اب ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ کھل کر بات کر رہے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی وحدت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں استحکام کے بغیر مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی وحدت ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں