معیشت بحالی

معیشت بحالی کی جانب چل پڑی، افراط زر بڑھنے کا کوئی خطرہ نہیں، پیپلز بینک آف چائنا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ چین میں افراط زر بڑھنے یا تفریط زر کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ان کی معیشت بحالی کی جانب چل پڑی ہے۔

چین کے مرکزی بینک ’پیپلز بینک آف چائنا سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد ملکی معشیت بحالی کی جانب گامزن ہے اور سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی سرگرمیاں بہت اچھی نہ ہونے کے باوجود افراط زر بڑھنے یا تفریط زر کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں سرمایہ کاری اور کھپت بڑھنے کے امکانات کے باعث پیداواری نرخوں میں بھی کمی آئے گی۔