سردار ایاز صادق 14

معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، سر دار ایاز صادق کا پشاور واقعہ پر افسوس کااظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشاور دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔

سر دار ایاز صادق نے کہاکہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ء کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ اس افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا ء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں