لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف ایونٹ ارگنائزر سنی گل مسیح کی پاکستان آمد جہاں انہوں شوبز تقریبات میں حصہ لیا جبکہ انہوںنے ایک شادی میں میوزیکل تقریب کا اہتمام کیا جس میں نامور اداکار معمر رانا اور کامیڈین شکیل صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ معروف گلوکار و اداکارہ محسن عباس نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی اس موقع پر سنی گل مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کئی سالوں سے دنیا بھر تقریبات کا انعقاد کر رہا ہوں خصوصی طور پر امریکہ کے مختلف شہروں میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں سمیت بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں کے مختلف ایونٹ ارگنائز کرنے کااعزاز حاصل ہے
ان دنوں پاکستان میں مختلف شوبز سرگرمیوں کاحصہ بنا ہوں جبکہ سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی جس میں نامور اداکار معمر رانا، شکیل صدیقی اور گلوکار محسن عباس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں شوبز سیاسی، سماجی سرکاری افسران سمیت کرسچن کمیونٹی سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی سنی گل کا کہنا تھا کہ تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کا سلسہ بھی جاری رکھا ہوا ہے
سانحہ جڑانوالہ میں کرسچن کمیونٹی بہن بھائیوں کے لئے امدادی کیمپ کے ساتھ درجن سے زائد افراد کی شادی کا بھی اہتمام کیا ہے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی ہر ممکن امداد کےلئے اپنا کردار کرتا رہوں گا۔
Load/Hide Comments