مشی خان 19

مشی خان کا عمران خان کی آنکھ کی خرابی پر تبصرہ، ویڈیو وائرل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ مشی خان اکثرسوشل میڈیا پرمختلف موضوعات پر گفگو، اور تبصرے کرتی دکھائی دیتی ہیں، ان کی ایک تازہ وائرل ویڈیو نے اُن کے مداحوں کو بھی اشکبار کردیا۔

مشی خان اپنی ویڈیو میں آبدیدہ ہو گئیں اور شکوہ کرتی نظر آئیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی اور مداحوں نے بھی مشی خان کو دلاسا دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان غمگین اور افسردہ ہیں، روتے ہوئے مشی خان نے عمران خان کی آنکھ خراب ہونے سے متعلق باتیں بھی کیں، مشی خان نے کہا کہ خان صاحب کی آنکھ، کتنا دُکھ ہورہا ہے، کسی کی غفلت کی وجہ سے اس کی بینائی چلی جائے۔

مشی نے یہ بھی کہا کہ اُن کے بار بار بتائے جانے کے باوجود بھی کسی نے انھیں میڈیکل سہولت نہیں دی۔ کسی کی بینائی چلے جانا کوئی عام بات نہیں ہے ۔

مشی خان نے نام لیے بغیر کہا کہ آپ کیسے ظالم لوگ ہیں، اس وائرل ویڈیو پر لوگ مشی خان کو دلاسا دیتے ہوئے مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں