کامران ٹیسوری 42

مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ، عمان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، گورنرسندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان، عمان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطنتِ عمان کے قونصل جنرل انجینئر سمیع عبداللہ سالم الخنجار ی سے ملاقات کے دوران کیا۔

قونصل خانے آمد قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملے نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ سمیت عالمی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ پاک۔عمان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مثبت کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں