اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے، زلزلہ متاثرین کی تعداد کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، مصیبت میں پھنسے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،وزیراعظم کی ہدایت پر بذریعہ سڑک اوربحری جہازامدادی سامان ترکیہ بھجوایا جائے گا، سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اس وقت200 سے 250ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے،
ترکیہ میں کمبل اور ٹینٹس کی زیادہ ضرورت ہے،800میٹرک ٹن بحری جہاز کے ذریعے بھجوایا جائے گا،ہم ترکیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے ، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان کی خدمت کریں۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں سینٹر طلحہ محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ چند روز قبل ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہولناک تباہی ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بذریعہ سڑک امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جائے گا، بحری جہاز بھی امدادی سامان بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں، مصیبت میں پھنسے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ اور شام کی مدد کےلئے ہوائی پل بن چکا ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹرکوں کا قافلہ ترکیہ اور شام بھجوایا جائے گا، پاکستان سے مزید میڈیکل ٹیمیںترکیہ بھجوائی جار ہی ہیں، ترکیہ سے ہمیں زیادہ سردی کے حوالے سے خیمے بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے،این ڈی ایم اے کے پاس جتنا بھی حصہ موجود ہے ترکیہ اور شام بھجوایا جارہا ہے،
2022ءکے حالیہ سیلاب کے دوران ترکی ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے چند گھنٹوں میں امداد بھجوائی۔خرم دستگیر نے کہا کہ آج مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے، زلزلہ متاثرین کی تعداد کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،زلزلہ متاثرین کےلئے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر دعا کی جارہی ہے،پاکستان کے پاس جتنے بھی وسائل موجود ہیں ترکیہ اور شام بجھوائے جائیں گے، یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں جاری رہے گا۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے دل ترکیہ عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،
ترکیہ نے ہمیشہ ہماری مدد کی،پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت200 سے 250ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے،ترکیہ میں کمبل اور ٹینٹس کی زیادہ ضرورت ہے،ہر مشکل میں ترکیہ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی،800میٹرک ٹن بحری جہاز کے ذریعے بھجوایا جائے گا لیکن اس میں کچھ وقت درکار ہے ، بذریعہ سڑک امدادی سامان کا قافلہ پہنچانے میں 6دن لگ سکتے ہیں۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے،عوام امدادی سامان بھجوانے میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہے،ہم ترکیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ترکیہ کی مدد کررہے ہیں، استنبول میں موجود ہماری پارٹی کے کچھ افراد ترکیہ متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان کی خدمت کریں