سرگئی لاروف 60

مشرق وسطی میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے۔ اپنے ایک بیان میں سرگئی لاروف نے ایران پر امریکی حملوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا طاقت کے قانون کی طرف واپس جا رہی ہے،کمزور ممالک کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے، امریکا صرف اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا تیل کے لیے وینزویلا اور ایران میں دلچسپی رکھتا ہے، یورپ کو سستی توانائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں