کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کے لیے دوطرفہ 92 پروازیں منسوخ کر دی گئی۔
کراچی ایئرپورٹ سے آج دوحہ، کویت، بحرین، ایران، عراق اور دیگر مشرق وسطیٰ کے لیے 20 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کے لیے 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کے لیے دوطرفہ 18 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں، پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی اور ابو ظہبی کے لیے 16 پروازیں منسوخ کی گئیں، ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کے لیے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
علاوہ ازیں، فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج مشرق وسطیٰ کی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔
پاکستان سے گزشتہ 19 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر منسوخ پروازوں کی تعداد 1,822 ہو چکی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔









