ہاکان فیدان 22

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے حوالے سے عالمی برادری کو منصفانہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حقائق بالکل واضح ہیں اور عالمی برادری کو اس معاملے پر معروضی اور منصفانہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ جنگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ فوری ضرورت اس امر کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، امن کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور جنگ کو ختم کرنے کی سمت پیش رفت کی جائے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین خطے کے ممالک سے توقع رکھتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور طویل المدتی اور بنیادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ بحران سے نمٹیں۔ انہوں نے اختلافات کے حل کے لیے بات چیت کو واحد مؤثر راستہ قرار دیا اور مذاکرات کی بحالی میں ترکیہ کے تعمیری کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ موجودہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ترکیہ اور چین کے مؤقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر فوجی کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے اور جنگ کے مزید پھیلاؤ کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ چین کے ساتھ مل کر جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا تاکہ دنیا کو دوبارہ امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں