اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل واڈا نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں تمام ترامیمی پاس کرلیں گے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا، اپوزیشن ارکان کے دل ودماغ ہمارے ساتھ ہیں، بل اتحادیوں کے ساتھ پاس ہوں گے جتنے ووٹوں سے بل پاس ہوں گے اس کومیڈیاضرور دیکھے۔
بدھ کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمن کوکس قسم کی کالیں آرہی ہیں وہ بھی بتادیں اور سیاست کس بنیادپر کرتے ہیں وہ بھی بتادیں ان کے بیانات سے خوش ہویاکریں ملک میں کامیڈی کی فضابھی ہونی چاہیے اپوزیشن کوآج سیڈبیک ملے گااور آگے مزیدسیڈبیک ملیں گے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف یوسف رضا گیلانی بھی ہمیں ہی ووٹ دیں گے ۔









