محمد نوازشریف

مسلم لیگ (ن)نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے سر گرمیوں میں تیزی لائی جائے گی ۔

بتایاگیا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے فہرستیں طلب کرلی ہیں اور اس حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کے روز بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارٹی رہنمائوں سے عام انتخابات کی مہم شروع کرنے کی سفارشات بھی طلب کر لی ہیں