لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پانچ اکتوبر کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت6 نومبر کو ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس محمد امجد رفیق پرمشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
مسرت جمشید چیمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پرانتقامی کارروائی کیلئے نامزد کیا گیا،کوئی برآمدگی بھی نہیں کرنی، استدعا ہے ضمانت پررہا کرنے کا حکم دیا جائے۔