حماس 148

مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی اقدامات ہمارے مقدس مقامات پرحملہ ہے، حماس

غزہ(رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے حرم ابراہیمی میں تبدیلی پرمبنی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو فلسطینیوں کے مقدس مقامات پر حملہ قرار دیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ریاست کے مسجد ابراہیمی کے حوالے سے مذموم عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

اسرائیلی ریاست کا مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاروں کی رسائی آسان بنانے کے لیے لفٹ بنانے کا منصوبہ مسجد کے تقدس پربراہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل من گھڑت نظریات کو فروغ دے کر تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنا چاہتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مسجد ابراہیمی میں لفٹ بنانے جیسے اقدامات یہودی آباد کاروں کو مقدس مقام تک رسائی دینے اور الخلیل کو یہودیانے کے منصوبوں کا تسلسل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں