بابر یوسفزئی 16

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن قابل تحسین ہے،بابر یوسفزئی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے مستونگ کے علاقوں سیاہ پشت اور کلی گشتری میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن قابلِ تحسین ہے، کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گرد عناصر کی کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی، مستونگ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،

بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیاں قابلِ قدر ہیں۔معاون برائے داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے امن کے عزم کی ترجمان ہیں، ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں