لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی حکومت نے غریب، نادار اور مستحقین کیلئے ‘کوئی بھوکا نہ سوئے’ پروگرام کا اسلام آباد سے آغاز کر دیا،
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تحت روزانہ فوڈ وینز کے ذریعے معیاری کھانا مزدور، محنت کش اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا، وزیراعظم کا عزم کمزور طبقات کی ذمہ داری لینا اور انکی بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے میں مددگار بننا ہے، کوئی بھوکا نہ سوئے منصوبہ دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا، سابق ادوار میں محض کمیشن اور کک بیکس کیلئے ایسے منصوبے لگائے گئے جو عوام کی سہولت کے بجائے بوجھ بنتے گئے۔









